بی این پی کے عوام کے حقوق ساحل وسائل بلوچ ننگ وناموس کے تحفظ کیلئے جہدوجہد کر رہا ہے ،میرنذیراحمد بلوچ

پیر 16 جولائی 2018 17:23

پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اور حلقہ این اے 270 کے امیدوارمیرنذیراحمد بلوچ ،پی بی 43 کے امیدوار حاجی زاہد حسین بلوچ ،ضلعی صدر کفایت اللہ بلوچ اور دیگر رہنماوں نے کہا ہے کہ بی این پی کی جہدو جہد کا مقصد آقتدار نہیں یہ بلوجستان کے عوام کے حقوق ساحل وسائل بلوچ ننگ وناموس کے تحفظ کے لئے جہدوجہد کر رہا ہے اور سردار اختر جان کی قیادت پر بلوچ قوم کو فخر ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرمکان کے علاقے میں دو الگ الگ شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر حافظ ظہور احمد محمد اکبر محمد محمد حسنی ،صابر علی ،زمان لوچ اور ماسڑ حمید بلوچ واجہ سلطان نے اپنے رشتہ داروں اور ساتھیوں سمیت نیشنل پارٹی سے استعفیٰ دے کر بی این پی میں شمولیت کا اعلان کیا ،اس موقع پر تحصیل پنجگور کے صدر حاجی محمد جان تحصیل پروم کے صدر حاجی لشکری محمد حاجی عبدالغفار شمبے زئی ،اکرم سیاہ پاد اور دیگر بھی موجود تھے ،اس موقع پر میر نذیر احمد ،حاجی زاہد بلوچ ،کفایت اللہ اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکران مین گذشتہ 30 سالوں سے نیشنل پارٹی اور بی این پی عوامی باری باری اقتدار میں رہے ہیں مگر علاقے کی تقدیر نہیں بدلا البتہ صاحب اقتدار کے محلات بینک بیلنس جائیداد میں اضافہ ہوا ہے جو لوگ کل تک موٹر سائیکل میں سوار تھے آج کرپشن اور کمیشن کی وجہ سے لگڑری اور بلٹ پروف گاڑیوں میں گھوم رہے ہیں اور اپنے مداری نما سیاست کی وجہ سے عوام کو ایک مرتبہ دھوکہ دینے کی کوشش کر رہے مگر عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے اور بی این پی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے اور انشائ اللہ 25 جولائی کو جیت سردار اختر جان مینگل اور بلوچستان کے عوام کا ہوگا اور کامیابی کے بعد تعلیم صحت امن وامان اور دیگر شعبے ترجحات ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی اور سردار اختر جان میگل ہر مشکل میں عوام کا ساتھ ہے