میاں نوازشریف کی گرفتاری سے ہمدردی کے ووٹر نے ن لیگ کی طرف رخ پھیر لیا ہے ، مدمقابل سیاسی مخالفین کیلئے شدید مشکلات پیدا ہوگئی ہیں،

ہماری سیاست کا مقصد انسانیت کی خدمت ،عوامی خوشحالی اور علاقائی تعمیروترقی ہے سابق وزیر مملکت برائے داخلہ طلا ل چو ہدری کا جلسہ عام سے خطاب

پیر 16 جولائی 2018 19:50

جڑانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2018ء) سابق وزیر مملکت برائے داخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 102محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ قائد میاں نوازشریف کی گرفتاری سے حلقہ سمیت ملک بھر میں ہمدردی کے ووٹر نے ن لیگی امیدوار وں کی طرف رخ پھیر لیا ہے جس کی وجہ سے مدمقابل سیاسی مخالفین کیلئے شدید مشکلات پیدا ہوکر رہ گئیں ہیں ہماری سیاست کا مقصد انسانیت کی خدمت ،عوامی خوشحالی اور علاقائی تعمیروترقی ہے، ان خیا لات کا اظہار انہو ں نے پیر کو امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 101رائے حیدر صلاح الدین کھرل ،کونسلر بلدیہ ملک افتخار احمد پپو ،سابقہ ناظم ماسٹر محمد لطیف ،مختار احمد ،ملک اشرف ،میاں نعمان،رانا محمد اسلم،رانا فقیر حسین ،ملک لطیف زینل فوجی ،شبیر احمد ،جسیم ،رانا حمید ،رانا لطیف ،راناسعیدودیگر نے انتخابی مہم کے سلسلہ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہو ں نے کہاکہ قائد میاں نوازشریف کی گرفتاری سے حلقہ سمیت ملک بھر میں ہمدردی کے ووٹر نے ن لیگی امیدوار وں کی طرف رخ پھیر لیا ہے جس کی وجہ سے مدمقابل سیاسی مخالفین کیلئے شدید مشکلات پیدا ہوکر رہ گئیں ہیں ہماری سیاست کا مقصد انسانیت کی خدمت ،عوامی خوشحالی اور علاقائی تعمیروترقی ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ پانچ سالوں میں حلقہ بھر میں زندگی کی بنیادی سہولیات گیس ،بجلی ،واٹر فلٹر پلانٹ،نکاسی آب ،کارپٹ سڑکوں کی تعمیر کے قیام کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کا علم بلند رکھا ہے حلقہ کے عوام ہمیں کبھی مایوس نہیں کریں گے ان شاء اللہ 25جولائی کو عوام شیر پر مہرلگاکر مسلم لیگ ن کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے اس موقع پر جماعت اہل سنت کے رہنما ملک فیاض احمد نے ساتھیوں سمیت حمایت کا اعلان کردیا۔