ضلع خیبر ، ڈمپر کی ٹکر سے10 سالہ بچہ جاں بحق

منگل 17 جولائی 2018 12:37

خیبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) باڑہ شلوبر روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے 10 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا ،ڈرائیور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ، خاصہ دار فورس نے ڈمپر تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کے مطابق باڑہ شلوبر روڈ پر کامران ولد ظاہر شاہ جو کہ سڑک کے کنارے موجود تھا اس دوران تیزر رفتار ڈمپرنے اپنی تیزرفتاری پر قابو نہ رکھنے کے باعث بچے کو ٹکر مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا اوروہ ہسپتال لے جانے کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا ۔