شبقدر پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ سرچ آپریشن میں5 ملزمان گرفتار‘ اسلحہ برآمد

منگل 17 جولائی 2018 13:54

چارسدہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) شبقدر پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ سرچ آپریشن میں5 ملزمان کوگرفتارکر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈی ایس پی شبقدر صابر گل خان کے زیر نگرانی علاقہ تھانہ سرو کی حدود حفیظ کورونہ میں پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ہوا۔جس میں پاک فوج ، چارسدہ پولیس ، لیڈی پولیس اور بی ڈی ایس ٹیموں نے حصہ لیا ۔دوران آپریشن پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے ایک ایس ایم جی ، چار رائفل ، تین پستول ، چار میگزین اور 137عدد کارتوس برآمد کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :