اکادمی ادبیات پاکستان کے رائٹرز کیفے کے زیر اہتمام تقریب،مزاح گو شاعر سرفراز شاہد شرکت کرینگے

منگل 17 جولائی 2018 15:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) اکادمی ادبیات پاکستان کے رائٹرز کیفے کے زیر اہتمام، اہل قلم سے ملنے کے سلسلے کی بتّیسویں تقریب کل جمعرات کو 4:00بجے سہ پہر ،اکادمی ادبیات کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

جس میں معروف مزاح گو شاعر سرفراز شاہد شرکت کریں گے،اس موقع پرسرفراز شاہد اپنی زندگی اورادبی سفر کے بارے میںتفصیلی گفتگو کریں گے۔تقریب میں شرکا اور دیگراہل قلم،سرفراز شاہد کے فن و شخصیت اوران کی ادبی خدمات کے حوالے سے ان سے سوالات بھی کریںگے۔

متعلقہ عنوان :