Live Updates

سانگلہ ہل میں لیگی ورکرز خواتین کا اجلاس

سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف قائد مسلم لیگ ن اور مریم نواز کو قید و جرمانے کی سزا پر گہرے دکھ اور احتجاج

منگل 17 جولائی 2018 21:48

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) سانگلہ ہل میں لیگی ورکرز خواتین کا ایک اجلاس زیرصدارت میڈیم نسیم اقبال منعقد ہوا جس میں سانگلہ ہل سٹی کے 27وارڈوں کی خواتین نے شرکت کی اس موقع پر خواتین نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف قائد مسلم لیگ ن اور مریم نواز کو قید و جرمانے کی سزا پر گہرے دکھ اور احتجاج کا اظہارکیا اور اس کے ساتھ ساتھ لیگی خواتین نے میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اقتدار کے مزے لوٹنے والے وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف ،احسن اقبال ،محمد برجیس طاہر ،دانیال عزیز ،خواجہ سعد رفیق ،رانا ثناء اللہ و دیگر اہم لیگی رہنماؤں کی قائد میاں محمد نواز شریف کی سزا کے متعلق مبینہ طور پر خاموشی اختیارکرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے خودغرضی اور بے حسی کا مظاہرہ قرار دیا ہے اور خواتین نے اس موقع پر کہاہے کہ وہ ان لیگی نمائندہ اور سابق وفاقی وزراء کو چوڑیاں بھیجنے کا فیصلہ کیاہے تاکہ وہ ہاتھوں میں چوڑیاں پہن کر خواتین کی طرح گھروں میں بیٹھ جائیں سابق وزراء کو بھیجنے کے لیے خصوصی طورپر جھنگ سے رنگین چوڑیاں منگوائی گئی ہیں اور انہوں نے بتایا ہے کہ وہ چوڑیوں کو ڈبوں میں باقاعدہ طور پر ٹی سی ایس کے ذریعے متعلقہ سابق لیگی وزراء کو چوڑیاں بھیجوائی جائیں گی۔

(جاری ہے)

خواتین نے اس موقع پر واضح کیا کہ وہ ملک کے اندر کسی قسم کی بدامنی پھیلانے کے حق میں نہیں ہیں تاہم قائد میاں محمد نواز شریف کے دم قدم سے پانچ پانچ ،چھ چھ بار قومی صوبائی اسمبلی کے ممبران منتخب ہونے اور وزارت کے مزے لوٹنے والے ان لیگی نمائندہ کو چاہیے تھا کہ وہ کم از کم اپنی زبان سے اپنے قائد کے حق میں چند الفاظ تو بول لیتے ان کی اس پراسرار خاموشی پر دکھ کے سوا کیا اظہار کیاجاسکتاہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات