ٹر یفک کے پا نچ مختلف حا دثات میں 8سالہ بچی سمیت6افرادجاں بحق

منگل 17 جولائی 2018 23:50

رحیم یارخان۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء) ٹر یفک کے مختلف حا دثات میں 8سالہ بچی سمیت6افرادجاں بحق ہو گئے،تفصیل کے مطا بق پہلا حادثہ اس وقت پیش آیا جب روشن بھیٹ کا رہائشی 25سالہ شاہ نواز اپنے ساتھی صدام کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہا تھا کہ اسی دوران تیزرفتار کارنے دونوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں صدام حسین زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑگیا جبکہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیے جانے والا شاہ نواز بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہسپتال میں دم توڑگیا ، دوسرا حادثہ میںمرید شاخ کے رہائشی 15سالہ ذوالفقار کے ساتھ پیش آیا جو موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدید زخمی ہوا جسے نازک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں15سالہ صدام بھی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا ، تیسرا حادثہ اوباڑو(سندھ)کی رہائشی8سالہ سویرا کے ساتھ پیش آیا جو سڑک کنارے کھیل رہی تھی کہ گزرنے والے تیزرفتار موٹرسائیکل سوار نے ٹکر ماردی جس سے 8سالہ سویرا شدید زخمی ہوگئی جسے بھی نازک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 8سالہ سویرا بھی جانبر نہ ہوپائی اوردم توڑگئی، چوتھا حادثہ خان پو رکے رہائشی50سالہ فرید بخش کے ساتھ پیش آیا جسے سڑک کراس کرنے کے دوران نامعلوم گاڑی نے کچل ڈالا تھا جسے بھی نازک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 50سالہ فرید بخش بھی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا جبکہ پانچواں حادثہ ملتان کے رہائشی 40سالہ اشتیاق احمد کے ساتھ پیش آیا جسے بھی زخمی حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 40سالہ اشتیاق احمد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑگیا، ہسپتال انتظامیہ نے کار روائی کے بعد حادثات میں جاں بحق ہونے والے افرا دکی نعشیں تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کردیں۔