چھٹی آل پاکستان قومی خواتین شطرنج چیمپئن شپ 2018
بدھ 18 جولائی 2018 00:10
(جاری ہے)
پہلے رائونڈ میں چیمپئن شپ کے قابل ذکر کھلاڑی ذینوبیہ واصف، مہک گل، امینہ زاہد، عینا شاہ، عارفہ ترین، ارسلانہ تنویر، روحینہ منصور اور سمرین مرزا نے برتری حاصل کی۔
چھٹی آل پاکستان قومی خواتین شطرنج چیمپئن شپ کا انعقاد کراچی جیمخانہ کلب کے تعاون سے سندھ شطرنج ایسوسی ایشن کی زیر نگرانی کیا جارہا ہے۔ جس کے لئے تمام تر مالی تعاون اور تکنیکی خدمات سندھ شطرنج ایسوسی ایشن فراہم کر رہی ہے اور عالمی شطرنج فیڈریشن (فیڈی) کے سند یافتہ انٹرنیشنل آربیٹر محمد واصف نثار، نیشنل آربیٹر وقار مدنی، احمد مجتبی جیلانی، نمرا اسد، عبداللہ ضیا اور احمد کمال مقابلوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ آج چیمپئن شپ کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہوا جس میں 3 رائونڈز کھیلے گئے پہلے رائونڈ میں تمام قابل ذکر کھلاڑیوں نے اپنے اپنے رائونڈ جیت لئے اور کوئی اپ سیٹ دیکھنے میں نہیں آیا۔ چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں ذینوبیہ واصف نے پہلے بورڈ پر سفید مہروں سے کھیلتے ہوئے حیدرآباد کی عینا شاہ سے اپنا مقابلہ جیت لی اور اس طرح 2 میں سے 2 پوانٹس بناکر سرفہرست رہی۔دوسری ٹیبل پر لاہور کی مہک گل نے اپنی حریف عارفہ ترین سے مقابلہ جیت کر اپنی برتری برقرار رکھی۔ تیسرے بورڈ لاہور کی سائرہ رفیق نے کراچی کی ارسلانہ تنویر کو شکست دے کر اپنا میچ جیت لیا جبکہ دیگر مقابلوں میں ابیہا وسیم نے حمیرا فصیح کو علینہ نے روحینہ منصور کو، طوبہ فاروق نے امیمہ شاہ کو، سمرین مرزا نے انم امجد سے مقابلہ جیت لیا۔ چیمپئن شپ کے تیسرے رائونڈ میں ذینوبیہ نے ابیہا وسیم کو، سائرہ رفیق نے سمرین مرزا کو، ملیحہ نے علینہ زاہد کو، قائنات اصغر نے امیمہ فیصل کو، کشف کامران نے عینا شاہ کو، عارفہ ترین نے شرجیلہ کرن کو، رافعہ زائی نے ارسلانہ تنویر کو، روحینہ منصور نے حمیرا فصیح کو، اقرا ناز نے روشان تنویر کو شکست دے کر اپنے اپنے مقابلے جیت لیئے۔تیسرے رائونڈ میں مہک گل کو سفید مہرے سے کھیلنے کے باوجود شکست کا سامنا رہا، طوبہ فاروق نان رینکنگ پلیئر نے مہک گل کو حیرت انگیر طور پر شکست دے کر چیمپئن شپ کا پہلا اپ سیٹ ریکارڈ کیا۔ اس طرح پہلے مرحلے میں تین رائونڈ کے اختتام پر ذینوبیہ واصف، ابیہا وسیم اور سائرہ رفیق 3، 3 پوائنٹس کے ساتھ مشترکہ طور برتری لئے ہوئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.