اقوام متحدہ کا انسانی حقوق دفتر آزادانہ طریقے سے انتہائی منظم طریقے کام کر رہا ہے‘ترجمان

کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں اقوام متحدہ کی حالیہ رپورٹ پر بھارتی رد عمل انتہائی مایوس کن ہے‘ زید رعدا لحسین

بدھ 18 جولائی 2018 12:05

اقوام متحدہ کا انسانی حقوق دفتر آزادانہ طریقے سے انتہائی منظم طریقے ..
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2018ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر زید رعد الحسین نے کہا ہے کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے میں انکی حالیہ رپورٹ پر بھارتی حکومت اور میڈیاکے ردعمل سے انہیں سخت مایوسی ہوئی ہے ۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق زید رعد الحسین کے ترجمان Rupert Colvilleکی طرف سے جنیوا میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ بھارتی میڈیا اپنی حکومت کی شہ پر اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی طرف سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے جاری کی جانے والی حالیہ رپورٹ کو’’ پاکستان کی شہ پر تیار کی جانے والی رپورٹ‘‘قرار دے رہا ہے جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اقوام متحدہ کا انسانی حقوق دفتر آزادانہ طریقے سے ایک انتہائی منظم طریقے کام کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنرکی طرف سے کشمیر کے بارے میں جاری حالیہ رپورٹ میں 388ذیلی ہیں اور رپورٹ جن ذرائع کی بنیاد پر مرتب کی گئی ہے ان میں بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوان لوک سبھا اور راجیہ سبھا، بھارتی سپریم کورٹ، بھارتی وزرات داخلہ،بھارتی وزارت دفاع ، بھارتی آرمی چیف ، ایک سابق بھارتی صدر مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی، مقبوضہ کشمیر میں قائم انسانی حقوق کمیشن شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی کی اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے یہ رپورٹ مانیٹرنگ کی بنیاد پر تیار کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کی رپوٹ سیاسی رپورٹ نہیں ہے بلکہ یہ لاکھوں کشمیریوں کے انسانی حقوق سے متعلق ہے اور وہ انسانی حقوق کے مسائل اٹھاتے رہیں گے۔