عام انتخابات،پریزائیڈنگ افسران نتائج بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے

پریزائیڈنگ، سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ دیا جائے گا، الیکشن کمیشن

بدھ 18 جولائی 2018 13:07

عام انتخابات،پریزائیڈنگ افسران نتائج بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) عام انتخابات میں پریزائیڈنگ افسران انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے تحت بذریعہ اسمارٹ فون بھیجیں گے، پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ وئیر دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ اور سینئر پریزائیڈنگ افسران کو اسمارٹ فونز پر آئی ٹی ایس سافٹ وئیر دیا جائے گا، سافٹ ویئر منسلک کرنے کا سلسلہ 21 جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا۔

اس سسٹم سے انتخابی نتائج فوری بھیجنے کے لیے پریزائیڈنگ افسران فارم 45 بذریعہ اسمارٹ فون بھیج سکیں گے۔الیکشن کمیشن کے پریزائیڈنگ افسران کی جانب سے انتخابی نتائج ٹرانسمیشن سروس کے ذریعے بھیجنے کے لیے نادرا کی ٹیمیں آر ٹی ایس ایکٹیویٹ کرنے سے ریٹرننگ افسران کے دفاتر پہنچ گئی۔