اسلام آباد کے پشاور موڑ اتوار بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،

فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف

بدھ 18 جولائی 2018 14:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر جی نائن میں واقع پشاور موڑ اتوار بازار میں بدھ کو اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے تقریباً 60 سٹالز کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ سی ڈی اے ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بری-گیڈ اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

آگ کی وجہ سے بیشتر سٹالز جل کر خاکستر ہو گئے ہیں تاہم مزید سٹالز کا بھی آگ کی لپیٹ میں آنے کا خطرہ ہے۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اہلکار آگ پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں لیکن تاحال آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ سٹال مالکان اپنے قیمتی ساز و سامان سے محروم ہوگئے ہیں اور بچے ہوئے سٹالز کو خالی کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں جبکہ ضلعی و پولیس انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیدار جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کررہے ہیں تاہم آگ لگنے کی وجہ بتانے سے گریزاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :