عثمان ڈار کے بھائی کو ن لیگی کارکنان کے پاس جانا مہنگا پڑ گیا

پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار جب ن لیگی کارکنان کے پاس گئے تو انہوں نے بد تمیزی کی اور دھکے دئیے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 18 جولائی 2018 14:01

عثمان ڈار کے بھائی کو ن لیگی کارکنان  کے پاس جانا مہنگا پڑ گیا
سیالکوٹ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18جولائی 2018ء) سیالکوٹ میں این اے 73 کے کینیڈیٹ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کشمیری محلہ کمپین کے لیے گئے تو ان کو دھکے دے کر نکال دیا گیا اور شیر اک واری فیر کے نعرے لگائے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عثمان ڈار پاکستان تحریک انصاف کے سر گرم رکن ہے۔اور اپنے شہر سیالکوٹ میں بھی خوب شہرت رکھتے ہیں۔خواجہ آصف نا اہلی کیس میں عثمان ڈار کا نام میڈیا پر خوب ابھرا۔

اب جب کہ عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں تو عثمان ڈار نے بھی اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل وہ رہی ہے جس میں دیکھا جس سکتا کے عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کو دھکے دئیے جا رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق سیالکوٹ میں این اے 73 کے کینیڈیٹ عثمان ڈار کے بھائی عمر ڈار کشمیری محلہ کمپین کے لیے گئے تو ان کو دھکے دے کر نکال دیا گیا اور شیر اک واری فیر کے نعرے لگائے گئے۔

(جاری ہے)

تاہم میڈیا پر چلنے والی خبروں کے مطابق عثمان ڈرا کے بھائی عمر ڈار جب ن لیگ والوں سے ملنے گئے تو انہوں نے عمر ڈار سے بد تمیزی کی اور دھکے بھی دئیے۔یاد رہے کہ عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان 25جولائی کو کیا گیا ہے۔اور اس بار پاکستان مسلم لیگ ن اورتحریک انصاف میں کڑا مقابلہ تصور کیا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس بار پاکستان تحریک انصاف کا پلڑہ بھاری نظر آ رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اب تک کئی سیاسی رہنما اپنی پارٹیوں کو چھو ڑ کرتحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں تا ہم پاکستان مسلم لیگ ن بھی پی ٹی آئی کو ٹف ٹائم دینے کو تیار ہے۔البتہ نتائج کیا ہوں گے اس کا پتہ تو 25جولائی کو ہی چلے گا۔لیکن دونوں سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم زور و شور سے جاری رکھی ہوئی ہے۔جب کہ مختلف اداروں کی طرف سے کیے گئے سروے کے مطابق بھی پاکستان تحریک انصاف آئندہ الیکشن میں اکثریت سیٹیں لے کر کامیاب ہو گی۔اور پاکستان میں اگلی حکومت پاکستان تحریک انصاف کی ہو گی۔۔پنجاب میں بھی سیاسی صورتحال بدل رہی ہے تا ہم پنجاب کے کئی علاقوں میں ابھی بھی ن لیگ کی پوزیشن مضبوط ہے۔