ورون دھون اور انوشکا شرما کو فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی تشہیر کے لئے دوگناوقت حاصل

بدھ 18 جولائی 2018 14:48

ورون دھون اور انوشکا شرما کو فلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی تشہیر کے لئے دوگناوقت ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما کوفلم ’’سوئی دھاگہ‘‘ کی تشہیر کے لئے دوگنا وقت دیدیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ورون دھون اور انوشکا شرما فلم’’سوئی دھاگہ‘‘ کے پہلے ٹریلر کو دیکھنے کے بعد بہت خوش ہیں اور وہ فلم میں دیئے گئے پیغام کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانا چاہتے ہیں اور فلم کی تشہیر کے لئے باقی اداکار 20 روز وقف کرتے ہیں لیکن ورورن دھون اور انوشکا شرما اس کے لئے اپنے 40,40 روز مختص کر دیئے ہیںکیونکہ وہ فلم سے متعلق بہت زیادہ پر اعتماد ہیں، فلم میں ورورن دھون، ایک درزی کے طور اور انوشکا شرما کپڑوں پر کڑھائی کرتے ہوئے دکھائی دیں گی، فلم رواں سال 28ستمبر کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :