چیف انجینئر بلتستان گلگت منتقل کیا تو حفیظ سرکار کیخلاف طبل جنگ بجا دیں گے

بدھ 18 جولائی 2018 23:03

سکردو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جولائی2018ء) تحریک انصاف سکردو کے صدر خواجہ مدثر نے کہا کہ چیف انجینئر بلتستان گلگت منتقل کیا تو حفیظ سرکار کیخلاف طبل جنگ بجا دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نیٹکو کی نجکاری کی افواہیں گردش کر رہی ہیں یہ قومی آثاثہ ہے بیچنے کی غلطی نہ کی جائے ،ہر طرف سے بلتستان کو دیوار سے لگانا درست نہیں ۔شیڈول فور میں ڈپٹی سپیکر کو ڈالنا چاہیے تھا جنہوں نے کھلم کھلا پاک فوج اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف زہر آلود تقاریر کی ان کیخلاف کسی تھانے میں ایف آئی آر تک درج نہیں ۔

مسلم لیگ ن کو25جولائی کے بعد اپنی حیثیت کا پتہ چل جائے گا ہمارا کپتان وزیر اعظم بننے کے بعد ایک ماہ کے اندر گلگت بلتستان میں عام انتخابات بھی ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف جی بی میں راجہ جلال کی قیادت میں متحد ہے اور گروپ بندی کرنے والے کسی اور کی دوڑی سے ہلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے بہت سی چیلنجز کا سامنا ہے اور گلگت بلتستان کو عوامی خواہشات کے مطابق مسئلہ حل کریں گے شیڈول فور میں دہشت گرد اور کرپٹ لوگوں کو ڈالا گیا ہے لیکن افسوس حفیظ کے کہنے پر ان لیڈران کیخلاف شیڈول فور میں ڈالنا بد نیتی اور کرپشن کرنے کی مترادف ہے انشاء اللہ 25جولائی کو جشن منائیں گے مگراسد عاشورہ کے بعد 5اگست کو وہ جشن منائیں گے کہ پوری دنیا دیکھے گی بہت جلد سکمیدان سے اہم وکٹیں لیں گے اور لوگوں کو جوق در جوق کپتان کی پارٹی میں شامل کرتے رہیں گے۔