سندھ ہائیکورٹ نے سول سوسائٹی کے جبران ناصرکیخلاف درخواست واپس لینے پر خارج کردی

جمعرات 19 جولائی 2018 20:32

سندھ ہائیکورٹ نے سول سوسائٹی کے جبران ناصرکیخلاف درخواست واپس لینے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے عدالت باہر احتجاجی مظاہرہ اور لوگوں کو قومی اداروں کے خلاف اکسانے سے متعلق سول سوسائٹی کے جبران ناصرکے خلاف درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔ دو رکنی بینچ کے روبرو عدالت باہر احتجاجی مظاہرہ اور لوگوں کو قومی اداروں کے خلاف اکسانے سے متعلق سول سوسائٹی کے جبران ناصرکے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔

عدالت نیجبران ناصرکے خلاف درخواست واپس لینے پر خارج کردی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل عدالت کو درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق مطمئن نہ کرسکے۔ دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ جبران ناصر نے 24 جون کو عدالت کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرایا۔ جبران ناصرنے مظاہرین سے قومی اداروں کے خلاف نعرے لگوائے اور ان کو اکسایا۔ جبران ناصر کو الیکشن میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دے کراس کے خلاف کارروائی کی جائے۔ جبران ناصر نے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لینے کے لیے آزاد حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرارکھے ہیں۔