کراچی، عوام ملک کے روشن مستقبل اور اپنے مسائل کے حل کیلئے نہ صرف انتخابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں،ممتاز سہتو ایڈووکیٹ

جمعرات 19 جولائی 2018 22:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری اور مجلس عمل کے پی ایس 89پر امیدوار ممتاز سہتو ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ عوام ملک کے روشن مستقبل اور اپنے مسائل کے حل کیلئے نہ صرف انتخابی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیں بلکہ 25 جولائی کو اپنے ووٹ کا حق استعمال کر کے ملک و جمہوریت دشمن قوتوں کو شکست دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب شرافی گوٹھ، آدم جی اور لانڈھی میں کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان و جمہوریت دشمن قوتیں نہیں چاہتی کہ ہمارا ملک ترقی کرے اور جمہوریت پروان چڑھے۔ پشاور، بنوں اور کوئٹہ میں بم دھماکہ اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام اسی سلسلے کی کڑی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ عوام ملکی ترقی، جمہوریت کے فروغ اور قانون کی بالا دستی کیلئے 25 جولائی کو دیانتدارقیادت کو ووٹ دیں۔ مجلس عمل کی قیادت ہی عوام کے مسائل حل اور ملک کی نظریتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہے۔#