20گریڈ کے 56اعلٰی افسران کونیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے منتخب کرلیا گیا

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی زیر نگرانی یہ کورس نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور میں 13اگست سے شروع ہوگا جو چار ماہ تک مسلسل جاری رہے گا

جمعرات 19 جولائی 2018 22:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جولائی2018ء) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے 20گریڈ کے 56اعلٰی افسران کو NMCنیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے منتخب کرلیا ہے۔ یہ کورس نیشنل مینجمنٹ کالج لاہور میں 13اگست سے شروع ہوگا جو چار ماہ تک مسلسل جاری رہے گا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ 20گریڈ کے 56اعلیٰ افسران کو نیشنل مینجمنٹ کورس کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے اور متعدد افسران کا تعلق پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس سے ہے ۔

9افسران کا تعلق پولیس گروپ ، چار افسران کا تعلق سیکرٹریٹ گروپ ، پانچ افسران کا تعلق فارن سروسز گروپ ، تین افسران کا تعلق کسٹم گروپ سے ، ان لینڈ سروس تین افسران کا تعلق آڈٹ گروپ ایک افسر کا مرس گروپ ، ایک افسر کا تعلق ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹ ، ایک افسر کا تعلق پوسٹل سروس جبکہ ایک افسربورڈ آف انوسٹمنٹ ، دو افسر این ای ڈی یونیورسٹی کراچی جبکہ دو افسران سندھ حکومت ، ایک افسراے جے کے حکومت ایک افسر کا تعلق بلوچستان حکومت سے ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نیشنل مینجمنٹکورس کیلئے افسران درج ذیل ہیں۔ ڈی ایم جی گروپ سے جمال مصطفی ، سید ظفر علی شال ، سید علی مرتضٰی ، محمد عبداللہ خان ۔۔ کمشنر لاہور مومن آغا کمشنر فیصل آباد ، ندیم محبوب کمشنر سرگودھا ، کیپٹن (ر) محمد محمود ، محمدنواز نسیم صاف پانی سکینڈل کا اہم ملزم خالد شیر دل ، اسد الرحمان کیلانی ، زائد اختر زمان ، نبیل احمد اعوان اور حسن محمود یوسفزئی شامل ہیں۔

پولیس سروس سے صادق کمال اورکزئی ، فرحت علی جونیجو سلمان چوہدری ، اللہ بخش عرف جاوید اختر ، ذیشان اقبال شیخ ، محمد وصال ، سلطا ن ، مفقود الحسن ، ذوالفقار حمید آر پی او گوجرانوالہ ،اور عثمان انور شامل ہیں۔ سیکرٹریٹ گروپ سے جملے انور ، طارق رشید ، سید توقیر حسین وزارت پٹرولیم ، فارن سروس سے راجہ علی اعجاز ، محمد عمران مرزا ، اسرار حسین ، عاصم اختر احمد ، اور امیر حسین راٹھور شامل ہیں۔

پاکستان کسٹم سے فیض احمد ، رباب سکندر ، مرزا مبشر بیگ ، ن لینڈ سروس سے ایوب آصف ، احمد شجاع خان ، ذوالفقار حسین، انوار الحق اور احمد شہاب شامل ہیںً ۔آڈٹ گروپ سے عرفان جہانگیر ، نذیر احمد سہر اور محمد خالد کامرس گروپ سے ریاض احمد ، انفارمیشن گروپ سے سکندر علی ، ریلوے گروپ سے سید مظہر علی شاہ ، ملٹری لینڈ سے حسن علی خان لغاری ، پوسٹل گروپ سے محمد یوسف بورڈ آف انوسٹمنٹ سہیل احمد خان ، آئی ایس آئی سے صمصام اللہ بیگ ، اصغر علی اعوان ، نیب سے عبدالحفیظ خان یونیورسٹی ، کراچی سے پروفیسر ڈاکٹر آصف احمد شیخ ، حکومت سندھ سے آفتاب احمد میمن ، علی دینوگاہوٹی اے جے کے حکومت سے راجہ امجد پرویز علی خان اور بلوچستان حکومت سے حمزہ مسعود شامل ہیں۔