عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے، 25 جولائی کو صرف اعلان ہونا باقی ہے
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو
جمعہ 20 جولائی 2018 00:03
(جاری ہے)
حلقہ این اے 72 کی امیدوار ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو اس حلقے سے شکست ہو چکی ہے 25 جولائی کو صرف اعلان ہونا باقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر پر بھارتی گولا باری سے عوام مرتے رہے لیکن اس کے باوجود سابق منتخب نمائندے نے کہیں کوئی آواز نہیں اٹھائی اور نہ ہی ان متاثرین کی کوئی خبر لی۔ انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام زندگی کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہیں جو انہیں ملنی چاہیئں، یہاں کی ضرورت تھانے اور کچہری نہیں بلکہ عوام کے مسائل کا حل ہے جس کے لیے عمران خان نے میرا انتخاب کیا ہے اور میں یقین دلاتی ہوں کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد ان شا اللہ اپنے حلقے کے مسائل کوحل کرائوں گی اور عوام کی محرومیاں دور کروں گی۔ انہوں نے عوام سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو مضبوط بنانے کے لیے عمران خان کا ساتھ دیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.