رواں برس اب تک 8878 رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس جا چکے ہیں، قیصر خان

جمعہ 20 جولائی 2018 13:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) ملک بھر میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل جاری ہے۔ رواں برس 8 ہزار 878 رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس گئے ہیں جبکہ گزشتہ سال 2017ء میں 59ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین واپس افغانستان گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یو این ایچ سی آر کے نمائندے قیصر خان نے جمعہ کو اے پی پی کو بتایاکہ ملک بھر میں قیام پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی واپسی کاعمل جاری ہے ۔

یکم مارچ سے اب تک روا ں برس 8ہزار 878 افغان مہجارین واپس افغانستان پہنچ گئے ہیں۔ واپس جانے والے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو 200 ڈالر فی افراد واپسی کے موقع پر اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ سال 2017ء میں 59 ہزار رجسٹرڈ افغان مہاجرین وطن واپس گئے ہیں۔