حقوق ملکیت دانش کے حوالے سے شعور اجاگر کرنا ضروری ہے،مقررین

جمعہ 20 جولائی 2018 16:59

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) راولپنڈی میں ای ۔لائبریری میں منعقدہ حقوق ملکیت دانش سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ حقوق ملکیت دانش کی بابت عوامی شعور کی بیداری ازحد ضروری ہے اور حقوق ملکیت دانش کی خلاف ورزی کرنے والے اشخاص اور ادارے قابل گرفت ہیں ۔ ای۔لائبریری کے چیف لائبریرین شیرافضل ملک نے بتایاکہ سیمینار کا انعقاد آکسفورڈ یونیوسٹی پریس اسلام آباد کے کے باہمی اشتراک سے کیا گیا ۔

جس کی مہمان خصوصی اقصٰی غازی تھیں جبکہ چیف لائبریرین نسٹ یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر مدرار اللہ اور چیف لائبریرین انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آبا ڈاکٹر عطاالرحمٰن نے عنوان پر سیر حاصل دلائل دیئے اور شرکاء کو آگاہ کیا کہ وہ اپنی لکھی ہوئی تحریر کو کیسے محفوظ بنا سکتے ہیں اور اپنی ایجاد اور تخلیق شدہ چیز پرتخلیق کنندہ کے کیا حقوق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ آپ کی ایجاد شدہ چیز ایک کتاب بھی ہو سکتی ہے۔ایک فلم ایک گیت اور ایک تصویر بھی ہو سکتی ہے۔آڈیو ویڈیو بھی ہو سکتی اور ان سب چیزوں کوبلاجازت کاپی نہیں کیا جا سکتا ۔مقررین نے شرکاء کو بتایاکہ حقوق ملکیت دانش کی خلاف ورزی ایک جرم ہے اور اس میں ملوث فرد اور ادارے کو عدالت کے ذریعے سزاء دلوائی جا سکتی ہے ۔اس موقع پر شرکائے سیمینار کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی طرف سے حقوق ملکیت دانش کے حوالے سے ویڈیو دیکھائی گئی اور ریجنل ڈائریکٹر فیاض حسین راجہ نے دانشورانہ ملکیت کے حقوق پر لائبریرینز کو اکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں سے اگاہ کیا ۔

مزید براںشیرافضل ملک چیف لائبریرین ای لائبریری راولپنڈی اور آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کے ریجنل ڈائریکٹر فیاض حسین راجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اس طرح کے دانشورانہ ملکیت کے حقوق پر پنجاب کی تمام ای۔لائبریریز میں باہمی اشتراک سے لیکچر منعقد کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :