Live Updates

بلاول بھٹو کی مقبولیت اورکامیاب جلسہ عام سے عمران نیازی بے چین ہوگئے، مکھی اودھا مل

جمعہ 20 جولائی 2018 19:15

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور مینارٹی ونگ کراچی ڈویژن کے سابق جنرل سیکریٹری مکھی اودھا مل، سینئر رہنما ماما غلام اکبر بلوچ اور عبدالحمید بلوچ نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ پاکستان کی عوام بلاول بھٹو زرداری کے بیانات سے اتفاق کررہے ہیں، بلاول بھٹو کی مقبولیت سے عمران نیازی بے چین ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے الزام تراشی کی سیاست شروع کی ہوئی ہے، شکست اور ناکامی ان کا مقدر بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے پاس عوام کے لئے تین وقت کی روٹی اور معاشرے میں خواتین کے لئے باوقار مقام اور ٹھوس پروگرام ہے، بلاول بھٹو کے منشور میں کسانوں اور مزدوروں کی بہترزندگی اور معاشی انصاف کا پروگرام بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے مخالفین کے پاس عوام کی بھلائی کا کوئی پروگرام نہیں، پی پی پی الیکشن میں بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات