قصور، بھائی نے غیرت کے نام پر جواں سالہ بہن کو گلہ دبا کر قتل کر دیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:10

قصور، بھائی نے غیرت کے نام پر جواں سالہ بہن کو گلہ دبا کر قتل کر دیا
قصور۔20جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جولائی2018ء) قصورکے نواحی گائوں ہندال میں بھائی نے غیرت کے نام پر جواں سالہ بہن کا گلہ دبا کر اسے قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں ہندال میںمبشر کو شک تھا کہ اسکی بہن 22سالہ ارم بی بی کا گائوں کے کسی لڑکے کے ساتھ ناجائز تعلق ہے جس پر دونوں کے درمیان اس بات پر تلخ کلامی ہو گئی اور مبشر نے طیش میں آکر اپنی بہن ارم بی بی کا گلہ دبا دیا ۔گلہ دبانے سے اس کا سانس رک گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ مبشر گھر سے فرار ہو گیا ۔ پولیس تھانہ کوٹ رادھاکشن مصروف کارروائی ہے۔

متعلقہ عنوان :