ہنگوپولیس نے گزشتہ دنوں میں سرچ آپریشن کے دوران خطرناک مجرم اشتہاری سمیت ناجائزاسلحہ رکھنے پر7افرادکو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیا

ہفتہ 21 جولائی 2018 16:56

ہنگوپولیس نے گزشتہ دنوں میں سرچ آپریشن کے دوران خطرناک مجرم اشتہاری ..
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) گزشتہ دو دنوں کے دوران ہنگوپولیس کے جاری سرچ آپریشن میں مختلف علاقوں سے خطرناک مجرم اشتہاری سمیت ناجائزاسلحہ رکھنے پر7افرادکو گرفتار کر لیا۔گرفتارافرادسے اسلحہ اور منشیات بھی برآمد کرلی گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگوپیرشہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایت پرگزشتہ دودنوں کے دوران جرائم پیشہ عناصرکے خلاف ہنگوپولیس کے جاری سرچ آپریشن میں تھانہ سٹی،صدر،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ کے حدودمیں متعلقہ ایس ایچ اوزنے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرعمرحیات خان اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں کامیاب کاروائیوں میں مجموعی طورپر قتل،اقدام قتل میں مطلوب1 مجرم اشتہاری سمیت ناجائراسلحہ رکھنے پر7قانون شکن افرادکوحراست میں لے لیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 1ہینڈگرنیڈ2پستول2رائفل63مختلف بورکے کارتوس3چارجرزجبکہ75گرام چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگو پیرشہاب علی شاہ کا اس حوالے سے کہناتھا کہ جرائم پیشہ عناصرکسی رعایت کے مستحق نہیں اورعلاقائی امن اورعوام کے جان ومال کے تحفظ کی راہ میں روکاوٹیں ڈالنے والوں کے ساتھ اہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔