Live Updates

لاہور ‘اٹیمی دھماکو ں کے ہیرو نواز شریف کیساتھ کل شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسا سلوک کیا جا رہا ہے،رہنما مسلم لیگ (ن) مشاہد حسین سید

ہفتہ 21 جولائی 2018 20:56

لاہور ‘اٹیمی دھماکو ں کے ہیرو نواز شریف کیساتھ کل شہید ذوالفقار علی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جولائی2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی ترجمان اور سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان میں ایٹم بم بنانے کی بنیاد رکھی جبکہ ایک دوسرے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستان کے دشمن ملک بھارت کو وارننگ جاری کی لیکن آج نواز شریف کے ساتھ بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد حسین سید نے کہا کہ نیب عدالت کے حالیہ فیصلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو کرپشن کے الزامات میں بے گناہ قرار دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو عدالت سے ریلیف ملنا چاہیے، سابق وزیراعظم نواز شریف کو سیاسی طور پر روکنے کے لئے ایسا فیصلہ کیا گیا ہے جس سے لگتا ہے کہ دیا گیا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا، انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں کے ساتھ ایسا سلوک کیا جانا غیر مناسب ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات