فوج کی نگرانی میں ہونے والے انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوں گے،صاحبزادہ حامد رضا
ن لیگ کی زیر اثر بیوروکریسی اختیارات کے ناجائز استعمال سے باز رہے، پریس کانفرنس
ہفتہ 21 جولائی 2018 21:35
(جاری ہے)
فوج اور عدلیہ پر الزامات لگانے والے پاکستان کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے۔
قوم ختم نبوت کے پروازوں کو اسمبلیوں میں بھیجے تاکہ آئین کی اسلامی دفعات کا تحفظ کیا جا سکے۔ عابد باکسر کے انکشافات کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔ڈاکٹر طاہر القادری کو قتل کرنے کا پلان منظر عام پر آنے کے بعد قوم کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 110 میں مختلف انتخابی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ الیکشن جیت کر سانحہ ماڈل ٹائون کے شہداء کے خون کا حساب لوں گا۔پاک فوج کے خلاف زبان درازی کرنے والے ووٹ کے حقدار نہیں۔پاکستان کا روشن مستقبل 25 جولائی کے انتخابات سے وابستہ ہے۔ ہم اقتدار نہیں اسلام اور پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ ووٹرز گھوڑے کے نشان پر مہر لگا کر ختم نبوت کے غداروں کو جواب دیں۔ نگران حکومت الیکشن ڈے کے لئے سیکورٹی کے فُول پروف انتظامات کرے کیونکہ امریکہ اور بھارت الیکشن کو سبوتاژ کرنے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ 25 جولائی اسلام اور پاکستان کے متوالوں کی جیت کا دن ہے۔ الیکشن کے بعد سیاسی عدم استحکام بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ کالعدم جماعتوں کے راہنماؤں کو الیکشن لڑنے کی اجازت ملنا المیہ ہے۔مڈل کلاس کے پڑھے لکھے اور دیانتدار نمائندے اسمبلیوں میں پہنچیں گے تو ملک و قوم کے مسائل حل ہوں گے۔ سیاست کو کھرب پتی سرمایہ داروں کے چنگل سے آذاد کروانے کی ضرورت ہیمزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.