عوام کی پسماندگی کی بنیادی وجہ افراد کے منفی رویہ کرپشن جھوٹ سے نفرت ہے ،ملک عبدالولی کاکڑ

ہفتہ 21 جولائی 2018 23:06

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جولائی2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے حلقہ این اے 264 سے نامزد امیدوار ملک عبدالولی کاکڑ، عوامی نیشنل پارٹی کے حلقہ پی بی 24 سے نامزد امیدوار ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ عوام کی پسماندگی کی بنیادی وجہ قوم پرست و مذہب پرست جماعتیں کسی جماعت سے نفرت نہیں بلکہ افراد کے منفی رویہ کرپشن جھوٹ سے نفرت ہے ہم عوام کے حقوق کے محافظ ہیں حقوق کی حصولیابی اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے جدجوہد کرینگے عوام باشعور ہیں انہوں نے تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے اب وہ کسی کے جذباتی خوشنما نعروں کے فریب میں نہیں آئیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلی غیبزئی اغبرگ، کلی روندوزئی ، کلی محراب زئی اغبرگ میں مشترکہ جلسوں و کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا عوام 21 ویں صدی میں بھی پانی بجلی گیس روزگار کی سہولتوں سے محروم ہیں ان سہولیات کی فراہمی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ عوامی مسائل ہیں قومی و صوبائی اسمبلیوں میں جانے والوں نے بلوچستان کے عوام کی صحیح طریقے سے نمائندگی کا حق ادا نہیں کیا نہ ہی حقوق کے حوالے سے قانون سازی کی انہوں نے کہا جب تک عوام خود میں شعور بیدار کرکے اپنے حقوق اور پسماندگی کے خاتمے کیلئے جدوجہد نہیں کرینگے اس وقت تک مسائل حل نہیں ہونگے کوئی عوام کے حقوق مفت میں نہیں دے گا عوام سے ووٹ اپنی کارکردگی کے حوالے سے مانگتے ہیں اسلام اور قراان کے نام پر کسی کو دھوکہ نہیں دینگے گوادر سے ژوب تک یہ ہمارے عوام ہیں ان کے حقوق کی بات کرینگے انہیں بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے جدوجہد کرینگے کیونکہ عوام اور ان کے حقوق کے اصل محافظ ہم ہیں انہوں نے کہا کہ عوام میں انتخابات کے حوالے سے تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے سابقہ نمائندے سادہ لوح عوام سے ووٹ لیکر غائب ہوجاتے تھے اب عوام ان نمائندوں سے جواب طلب کررہے ہیں قوم پرست جماعت کے نمائندے بھی اپنی حکومت کی ناکامی تسلیم کررہے ہیں عوام اپنا قیمتی ووٹ 25 لالٹین جلا کر کلہاڑی ہاتھ میں لیکر چوروں لٹیروں کرپشن کرنے والوں کا صفایا کریں جلسہ سے جماالدین رشتیا ، ملک محمد ایوب، اکبر لالہ، ملک محمد رمضان، حاجی جبار کاکڑ، حاجی فیض محمد، ملک عرفان بازئی، حاجی نصیب اللہ، محمد عارف، یاسین افغان و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تیس سال سے ملک میں اسلام کے نام پر عوام کو ٹرخایا گیا جبکہ اسمبلی میں مذہب پرستوں نے اسلام شریعت کے حوالے سے کبھی بات نہیں کی اب اقتدار کی خاطر صرف ایک گھر کے درجن بھر افراد کو الیکشن کے میدان میں اتارا گیا ہے جن لوگوں نے ملک میں کرپشن کی ہے 25 جولائی ان کرپٹ عناصر سے چھٹکارے کا دن ہے اس حلقے میں ملک نعیم خان بازئی جیسے کوئی عوام کا ہمدرد امیدوار نہیں وہ نفرتوں سے دور محبت کرنے والی شخصیت ہے یہ سب کا نمائندہ ہے جنکی کامیابی غریب عوام کی کامیابی ہے۔