دھماکے میں زخمی ہونے والے پی ٹی آئی رہنما شہید ہو گئے
ڈیرہ غازی خان میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور شہید ہو گئے۔ ڈی پی او
مقدس فاروق اعوان اتوار 22 جولائی 2018 15:13
(جاری ہے)
لیکن اکرام اللہ گنڈا پور جان کی بازی ہار گئے۔کلاچی دھماکے بعد پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا تھا اور جائے وقوعہ پر حصار بناتے ہوئے وہاں کسی کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی جارہی تھی۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اکرام اللہ گنڈاپور اپنے گھر سے نکلے تھے اور کچھ دوری پر ہی تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا۔عینی شاہد کے مطابق دھماکے کی جگہ پر ایک انسانی سر اور ٹانگیں بھی موجود ہیں ،ْیاد رہے کہ اکرام اللہ گنڈا پور صوبائی اسمبلی کی نشست پی کے 99 سے تحریک انصاف کے امیدوار ہیں۔خیال رہے کہ عام انتخابات میں کچھ روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔ ایسے میں کئی سیاسی رہنماؤں کو دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو کہ ملک دشمن قوتوں کی طرف سے ملک میں انتخابی عمل کو متاثر کرنے کا ایک طریقہ ہے۔۔اب بھی عام انتخابات 2018ء کے دوران ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کی قیادت بھی دہشتگردوں کے نشانے پر ہونے کی اطلاعات ہیں، دہشتگرد اور شدت پسند الیکشن کے عمل کو تباہ کرنے کے لیے کسی سیاسی اُمیدوار یا معروف سیاسی شخصیت کو نشانہ بنا سکتے ہیں جبکہ الیکشن کے دوران خود کُش حملوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔تاہم اس حوالے سے سکیورٹی اداروں نے انتظامات کرنے شروع کر دئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.