ڈالر کی اڑان نہ رکی تو ملک مہنگائی کے سیلاب میں ڈوب جائے گا‘درامدی کارگو پاکستانی بندرگاہوں تک پہنچنے پر مہنگائی کی نئی لہر اٹھے گی‘ غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہونے سے سنگین مسائل جنم لینگے،ایف پی سی سی آئی
اتوار 22 جولائی 2018 15:50
(جاری ہے)
روپے کی قدر کم کرنے سے جس سے برامدات میں2.7 ارب ڈالر کامعمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ ضروری اشیاء اور خام مال کے درامدی بل میں اس سے کہیں زیادہ اضافہ ہو اورغیر ملکی قرضوں میں کھربوں روپے کا اضافہ ہوا ہے۔روپے کی بے قدری سے درامدات بھی مہنگی ہو گئی ہیں جو برامدات سے دگنے سے بھی زیادہ ہیں۔
روپے کے زوال سے ملک میں افراط زر بڑھ گیا ہے جس سے عام آدمی متاثر ہوا ہے۔ اس سے غربت اور بے روزگاری میں اضافہ ہو گا جس سے مسائل جنم لینگے۔انھوں نے کہا کہ تیل، ایل این جی اور خوردنی تیل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے سے عوام متاثر ہو رہے ہیں۔ موجودہ حالات میں معیشت کے چند شعبے بہتر کارکردگی دکھا رہے ہیں جن میں تعمیرات کا شعبہ شامل ہے جس سے درجنوں زیلی صنعتوں اور لاکھوں افراد کا مستقبل وابستہ ہے۔ روپے کے زوال سے سیمنٹ،سٹیل ، المونیم، شیشہ، رنگ و روغن اور دیگر تمام اشیاء کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے جس سے تعمیراتی سرگرمیاں ماند پڑرہی ہیں جس سے جی ڈی پی بھی متاثر ہو گا۔انھوں نے کہا کہ روپے کی بے قدری کا سارا ملبہ عوام پر نہ ڈالا جائے، بجلی کی قیمت میں اضافہ نہ کیا جائے جبکہ بینکوں کا سود اور سیلز ٹیکس کم کیا جائے تاکہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے کسی حد تک محفوظ رکھا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.