تحریک انصاف گلالئی سندھ کے صدر کامریڈ گل محمد خشک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا

اتوار 22 جولائی 2018 18:40

ٹھٹھہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف گلالئی سندھ کے صدر کامریڈ گل محمد خشک نے پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پیپلز پارٹی کے ٹھٹھہ سے امیدوار علی حسن زرداری سے مکلی میں ملکانی ہائوس پر ملاقات کرکے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر کامریڈ گل محمد خشک نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری اور عوامی پارٹی ہے جس نے ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کیا ہے۔ ماضی میں بھی انہوں نے مشکل وقت میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا تھا۔ آج دوبارہ جمہوریت پسند پارٹی میں شمولیت کرنے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔