متحدہ مجلس عمل عوام کی بنیادی ضروریات حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، قاری محمد عثمان
کامیابی کے بعد شیرشاہ اور پورے حلقے کے درینہ مسائل کو پہلی ترجیح پر حل کریں گے، جناح روڈ شیرشاہ میں عوامی اجتماع سے خطاب
اتوار 22 جولائی 2018 21:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ عوام کے بنیادی مسائل،پانی بجلی، روڈاورصفائی کو پس پشت ڈال دیاگیا جوعوام کے ساتھ بدترین ظلم کے مترادف ہے۔
عوام کے ووٹ سے منتخب ہونے والے ممبران ان سے روپوش ہوجاتے ہیں۔قاری محمد عثمان نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ کراچی کے غیورعوام اندھیروں سے نکل کر کتاب کی روشنی سے اپنے علاقے اورشہرکوروشن کردیں۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل کامیاب ہوکر عوامی مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ وطن عزیز میں اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ کے لئے عملی جدوجہدکریگی جواس وطن کامقدرہے۔انہوں نے کہاکہ اب کوئی طاقت عوام کو متحدہ مجلس عمل سے دور نہیں کرسکتی۔انہوں نے کہاکہ متحدہ مجلس عمل صوبہ سندھ سمیت ملک بھرسے بھرپور کامیابی حاصل کریگی اور عوامی خدمت کو یقینی بنائے گی۔اجتماع سے متحدہ مجلس عمل این اے 248 کے نامزدامیدوارحاجی گل محمد آفریدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کراچی کے اسلام دوست عوام اب اٹھ کھڑے ہوں اور ظلم وجبرکے خلاف اپنا فیصلہ دیں اورکتاب پرمہرلگائیں جوانکے حقوق کی ضامن ہے۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راہ حق پارٹی کے رہنما مفتی حبیب الرحمن نے متحدہ مجلس عمل کی کامیابی کو وقت کی ضرورت قراردیااورقاری محمد عثمان کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔اجتماع سے مفتی فیض الحق، مولانا مستجاب اللہ، مولانا عمر فاروق،انجینئر عبد القیوم،رب نواز خان، عزیز الرحمن عزیز، مولانا شاہ نواز،نذیراحمدخان اوردیگررہنماں نے بھی خطاب کیا۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.