Live Updates

اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی طبیعت ناساز ،ڈاکٹرز کافوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ

اتوار 22 جولائی 2018 22:00

اڈیالہ جیل میں نوازشریف کی طبیعت ناساز ،ڈاکٹرز کافوری اسپتال منتقل ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جولائی2018ء) سابق وزیراعظم نواز شریف کے اڈیالہ جیل میں گردے فیل ہونے کا خدشہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم نوازشریف کے خون میں یوریا کی مقدار خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے جس سے ان کی کڈنی فیل ہونے کا خدشہ ہے، نوازشریف کے جسم میں پانی کی شدید کمی اور دل کی دھڑکن بھی ناہموار ہے۔

(جاری ہے)

میڈیکل بورڈ نے ہیلتھ سیکریٹری پنجاب کو ایمرجنسی سے مطلع کردیا ہے جب کہ ڈاکٹرز نے نوازشریف کوفوری اسپتال منتقل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 10 سال ، مریم نواز کو 7 اور ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات