چناب رینجرز کے زیراہتمام ورکنگ باؤنڈری زیرو لائن پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اتوار 22 جولائی 2018 23:00

سیالکوٹ۔22جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2018ء) چناب رینجرز نے ورکنگ باؤنڈری زیرو لائن پر فری میڈیکل کیمپ لگا کر 300سے زائد مریضوں کو مفت ادویات فراہم کیں۔ چناب رینجرز 10ونگ کے زیر اہتمام چارواہ سیکٹر کے گاؤں نکھیال میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا ۔

(جاری ہے)

کیمپ کا افتتاح ایس آر محمد نواز میتلا نے کیا جبکہ کیمپ میں ڈی ایس آر سرفراز کمپنی کمانڈر ، ڈی ایس آر ڈاکٹر محمد رضوان ، سب انسپکٹر میڈیکل محمد بوٹا اور پاکستان رینجرز کے جوانوں نے 300سے زائد مریضوں کے لئے کیمپ کے شاندار انتظامات کئے ۔

اس موقع پر مریضوں کا نہ صرف مفت طبی معائنہ کیا گیا بلکہ مریضوں بلا معاوضہ ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔ چناب رینجرز کی طرف سے کیمپ میں آنے والے مریضوں کو دوپہر کا کھانا بھی کھلایا گیا یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیمپ میں آنے والے مریضوں کی زیادہ تعداد سانس ، معدے اور جلدی امراض میں مبتلا پائی گئی ہے ۔ چناب رینجرزکے میڈیکل کیمپ کو لوگوں نے خوب سراہا اور حکام سے اپیل کی کہ ایسے انتظامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے ۔