عوامی عدالت سے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ آئے گا، ڈاکٹر سجاد اعوان

پیر 23 جولائی 2018 12:28

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جولائی2018ء) ضلع مانسہرہ کے حلقہ این اے 14 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار ڈاکٹر سجاد اعوان نے کہا ہے کہ ان کے بھائی کیپٹن (ر) صفدر کو ناکردہ گناہ کی سزا دی گئی ہے، 25 جولائی کو عوام فیصلہ کریں گے کہ عوام کے خدمت گار کو پابند سلاسل کیوں کیا گیا۔

(جاری ہے)

وہ دربند میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پی کے 33 سے مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار علی محمد تنولی نے بھی جلسہ سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر سجاد اعوان نے کہا کہ عوامی عدالت سے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ آئے گا، نواز شریف اور کیپٹن (ر) صفدر کو ملک میں ترقی و خوشحالی لانے کی سزا دیکر عوام سے دور کرنے کی کوشش کی گئی مگر عوامی عدالت سے فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔