پاکستان، بھارت اپنے مسائل کو حل کرانے کے لئے مذاکرات شروع کریں ، امریکہ

جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار کئی اہم مسائل سے جڑا ہوا ہے ، ترجمان محکمہ خارجہ

پیر 23 جولائی 2018 15:00

پاکستان، بھارت اپنے مسائل کو حل کرانے کے لئے مذاکرات شروع کریں ، امریکہ
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جولائی2018ء) جنوبی ایشیاء کی صورت حال کو ابتر قرار دیتے ہوئے امریکی انتظامیہ نے بھارت پاکستان کو مذاکرات شروع کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے ڈھانچے کو منہدم کرنے کے لئے پاکستان اپنے وسائل بروئے لا کر خطے میں کشیدگی اور تناؤ کے ماحول کو کم کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت پاکستان کے مابین اختلافات کو خطے کے امن کے لئے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ مسائل کے حل کے لئے مذاکرات انتہائی لازمی ہیں افغانستان میں سرگرم طالبان کے ساتھ مذاکرات کی حامی بھرتے ہوئے درپردہ کوششیں جاری ہیں اور امکانات روشن دکھائی دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دراومدار کئی اہم نوعیت کے مسائل کے ساتھ جڑا ہوا ہے اور جب تک نہ ان مسئال کو حل کرنے کے لئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جائے امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بھارت پاکستان کی سیاسی قیادت کو مشورہ دیا کہ وہ خطے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے شدید نوعیت کے اختلافات کو دور کرنے کے لئے مذاکرات کو یقینی بنائے اور اس کے لئے وسائل بروئے کار لائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے ملک میں موجود دہشتگردی کے ڈھانچے کو منہدم کرنے کے لئے کارگر اقدامات اٹھائے اور اس کے لئے بین الاقوامی برادری کو بھی پاکستان کی حمایت کرنی چاہئے ۔ ۔