پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ پیرپگارا کے بیٹے سمیت 50ا کیخلاف درج

پیر 23 جولائی 2018 16:30

پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ ..
خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ فنکشنل کے کارکنوں کے درمیان جھگڑے کا مقدمہ پیرپگارا کے بیٹے سمیت 50ا کیخلاف درج کرلیا گیا،مقدمے میں،دہشت گردی کی دفعات درج کی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق تھانہ پیر جو گوٹھ میں پی پی کارکن محمد یاسین کی مدعیت میں 50 سے زائد افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں پیر صاحب پگارا کے بیٹے اور پی ایس 32 سے جی ڈی اے کے امیدوار راشد شاہ کو بھی نامزد کیا گیا ،ْدہشت گردی کی دفعات کے تحت درج مقدمے کے مطابق گزشتہ روز پی پی کی انتخابی ریلی پر پیر جو گوٹھ میں مسلح اور ڈنڈا بردار افراد نے حملہ کر کے 5افراد کو زخمی کر دیا تھا۔

حملہ آوروں نے تین کروڑ روپے مالیت کی 20 گاڑیاں، ساونڈ سسٹم اور جنریٹر چھین لئے تھے۔واقعے کے خلاف پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے حسین بائی پاس پر دھرنا بھی دیا تھا اور خیرپور شہر میں دکانیں بند کرا دی تھیں تاہم شہر میں تمام تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں اور شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔