آئی جی جیل کی نوازشریف کوباسی کھانا فراہم کرنےپرعجیب منطق
نوازشریف کا کھانا خراب توہوگا جب گھرکا کھانا 3 گھنٹے تاخیر سے پہنچنے گا، صفدر اور مریم نوازٹھیک ہیں تونوازشریف کیسے بیمار ہوگئے؟آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم
ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جولائی 2018 16:26
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل رپورٹ کے بعد دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ آئی جی کا کہنا ہے کہ نوازشریف کوابھی اسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
جب فیصلہ ہوگا توانہیں اسپتال منتقل کردیا جائے گا۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف نے گزشتہ دنوں انہیں جیل میں باسی کھانا فراہم کرنے اور واش روم سمیت دیگر بہتر سہولیات نہ دینے کی شکایت بھی کی تھی۔ جس پرمسلم لیگ ن نے شدید ردعمل کا اظہار کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ جیل میں سہولتوں سے محروم رکھنے پر ان کی حالت تشویشناک ہوئی،نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے۔انہوں نے اپنے بیان میں کہاکہ نوازشریف کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر پاکستانی قوم کو سخت تشویش ہے، جیل انتظامیہ نے نواز شریف کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا شہبازشریف نے نگران وزیراعظم اور وزیراعلی کو خط بھی لکھا تھا جس میں نوازشریف کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ واضح رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے نوازشریف ان دنوں اڈیالہ جیل میں قید ہیں جہاں ان کی طبعیت ناساز ہے جس کے باعث سابق وزیراعظم کے طبی معائنے کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.