عوام کو آسان طریقے سے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا گیا،

تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے گئے، تمام طبقوں تک انتخابی عمل سے متعلق معلومات کی فراہمی کو ممکن بنایا سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نوازسکھیر کی یورپی یونین مبصر وفد کو بریفنگ

پیر 23 جولائی 2018 16:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جولائی2018ء) سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز سکھیرا نے کہا ہے کہ عوام کو آسان طریقے سے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا گیا، تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے گئے، تمام طبقوں تک انتخابی عمل سے متعلق معلومات کی فراہمی کو ممکن بنایا۔

(جاری ہے)

پیر کو یورپی یونین کے مبصر وفد کو سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نوازسکھیرا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکساں مواقع فراہم کئے گئے، انتخابی عمل کے حوالے سے پی ٹی وی پر آگاہی پروگرام شروع کیا گیا معذور افراد کیلئے اشاروں کی زبان میں بلیٹن شروع کیا، تمام طبقوں تک انتخابی عمل سے متعلق معلومات کی فراہمی کو ممکن بنایا، عوام کو آسان طریقے سے ووٹ ڈالنے کا طریقہ کار بتایا گیا، الیکشن کمیشن نے 8300پیغام شروع کی، عوام سروس سے حلقہ اور پولنگ اسٹیشن کی تصدیق کر سکتے ہیں، ایک کروڑ کے قریب لوگ سروس سے مستفید ہو چکے ہیں، پوسٹل بیلٹ کے ذریعے بھی ووٹ کاسٹ کیا جاسکتا ہے، انسانی حقوق سے متعلق آگاہی میں اضافہ کیا اور اسے موثر بنایا۔