کراچی اوراسلام آباد میں ہونے والے ایم اے اسلامیات(سال اول )پرائیویٹ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

پیر 23 جولائی 2018 17:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2018ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات غیاث الدین احمد کے مطابق کراچی اوراسلام آباد میں ہونے والے ایم اے اسلامیات(سال اول وسال آخر)پرائیویٹ سالانہ امتحانات2016 منعقدہ امتحانات جنوری2018 کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کراچی میں ہونے والے اسلامیات سال اول کے امتحان میں104طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں93طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور77طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ82.80فیصد رہا۔ایم اے سال آخر کے امتحان میں37طلباء رجسٹرڈہوئے جن میں36طلباء نے امتحان میں شرکت کی اور27طلباء کامیاب قرار پائے جبکہ مجموعی رزلٹ75.00فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :