جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ساتھ انصاف ہوگا،چیف جسٹس
اسلام ہائیکورٹ کے جج شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ازخود نوٹس لینے کی درخواست پرسماعت، ملک کیخلاف کچھ نہیں ہورہا،جب تک یہ طاقتور عدلیہ موجودہے ملک پراللہ کا فضل رہے گا۔چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار کی درخواستگزار کوتسلی
ثنااللہ ناگرہ پیر 23 جولائی 2018 17:13
(جاری ہے)
واضح رہے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نےاسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے راولپنڈی بار میں وکلاء سے خطاب کا نوٹس لیتے ہوئے پمرا سے تقریر کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا ہے جبکہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے بیان کو افسوسناک قرار دے دیا ہے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دئیے کہ ہم پوری طرح آزاد اور خود مختار کام کر رہے ہیں ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج کا بیان پڑھ کربہت افسوس ہوا۔
میں سختی کے ساتھ واضح کر رہا ہوں کہ ہم پر کوئی دباؤ نہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تقریر کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے بھی تفصیلی ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ اسی طرح پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے معزز جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جانب سے ریاستی اداروں پر لگائے جانے والے الزامات کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ اتوار کو ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری ٹوئٹربیان اور پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک معزز جج نے ریاستی اداروں بشمول قابل عزت عدلیہ اور ریاست کی پریمیئر انٹیلی جنس ایجنسی پر سنجیدہ نوعیت کے الزامات لگائے ہیں۔ ریاستی اداروں کے وقار اور تکریم کے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ آف پاکستان سے استدعا ہے کہ وہ ان الزامات کی تحقیقات کے لئے مناسب اقدامات اٹھائے اور اس کے مطابق کارروائی کرے۔ اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی نے اپنے بیان پرتحقیقات کیلئے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں چیف جسٹس کوخط بھی ارسال کیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق کل اپنی تقریر میں بغیرخوف کے موجودہ تمام حقائق بیان کیے۔جن حقائق کی نشاندہی کی کچھ لوگوں کواچھے نہیں لگے۔ جن حقائق کی بات کی ان کی تصدیق کیلئے کمیشن بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی اوحلف نہ اٹھانے والے جج کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔ کمیشن کی تمام کاروائی وکلاء ، میڈیا ور سول سوسائٹی کے سامنے ہونی چاہیے۔میرے بیان پرتحقیقاتی کمیشن ریٹائرڈیا حاضر سروس جج کی سربراہی میں ہو۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی بار سے خطاب کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے خفیہ ادارے پر الزامات لگائے تھے کہ مذکورہ ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور اپنی مرضی کے بینچ بنواتا ہے اور ججز کو اپروچ کر کے من مانے فیصلے دینے کیلئے کہا جاتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ ملکی حالات کی 50 فیصد ذمہ داری عدلیہ اور باقی 50 فیصد دیگر اداروں پرعائد ہوتی ہے۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
فارمی چوزے کی افغانستان کو ایکسپورٹ میں کمی کے مقامی مارکیٹ پر مثبت اثرات سامنے آنے لگے
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
-
توشہ خانہ گاڑی ریفرنس، احتساب عدالت نے صدر زرداری کے خلاف کارروائی روک دی
-
ڈی جی آئی ایس پی آر کی تمام تر پریس کانفرنس حقائق کے منافی ہے
-
ترجمان آئی ایس پی آر نے 2014 کے دھرنے ،پارلیمنٹ پر حملے کی جوڈیشل کمیشن بنانے کی تجویز دیدی
-
سیاسی جماعتوں کیلئے ملک کی اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کا نقصان ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.