Live Updates

جولائی کا دن اہم ہے، سب نے مل کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے، سردار ذوالفقار علی خان

منگل 24 جولائی 2018 22:06

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ء سابق رکن پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 64سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے کہا کہ 25جولائی کا دن اس حوالے سے اہم ہے کہ ہم سب نے مل کر نئے پاکستان کی بنیاد رکھنی ہے اور ایک ایسا نیا پاکستان تشکیل دینا ہے جس میں قانون کی بالادستی،ظلم زیادتیوں اور محرومیوں کا خاتمہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام،روزگار کی فراہمی،رہائشی کالونیوں کی تعمیر ،تعلیمی یونیورسٹیوں اور ہیلتھ کی فراہمی کے لیے بڑے ہسپتالوں کا قیام،بجلی ،سوئی گیس کے بڑے منصوبوں کے خواب کو پورا کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

میرے حلقے کے غیرت مند لوگوں یہ سب کچھ تب ہی ممکن ہو سکتا ہے کہ 25جولائی کو مرد اور خواتین گھروں سے باہر نکلیں اور اپنا قومی فریضہ ادا کرتے ہوئے پولنگ سٹیشنوں تک پہنچے۔

(جاری ہے)

اور بلے پر مہر لگا کر پیارے پاکستان کی جڑوں کو مضبوط کرنے میں اپنا حصہ ڈالیں۔ وہ صحافیوں سے گفتگو کے دوران حلقہ این اے 64 کے تمام یوتھ ونگ کے کارکنوں،بزرگوں،بھائیوں،دوستوں،مائوں ،بہنوں اور بیٹیوں سے اپنے خصوصی پیغام میں اپنے ہزاروں ووٹروں،سپورٹرون اور یوتھ ونگ کے نوجوانوں سے استدعا کی کہ آپ پر کڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ آپ حساس ترین پولنگ سٹیشنوں پر بھی صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور اپنی تمام تر توجہ زیادہ سے زیادہ ووٹ پول کرانے پر مذکور کریں ہم سب ضلع چکوال کے پر امن شہری ہے اس پر پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت ہی ملک کی دھگمگاتی کشتی سہارا فراہم کر سکتے ہیں میں اپنے عوام کو یقین دلاتا ہوں کہ میں آپ حقوق کی جنگ لڑوں گا اور آپ کے مسائل آپ کی دہلیز پر حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

میں مجموعی طور پر حلقہ این اے 64کے ہر فرد کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے الیکشن مہم کے دوران بڑے بڑے جلسے منعقد کیے،کانر میٹنگیں منعقد کیں۔اللہ نے موقع دیا تو عوام کے احسان کا بدلہ ضرور چکائوں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات