ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن 2018 میں سندھ کے مختلف اضلاح میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت کا اعلان کردیا

منگل 24 جولائی 2018 22:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2018ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن 2018 میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے انتخابات میں سندھ کے مختلف اضلاح میں مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت کا اعلان کیاہے۔ایم کیو ایم پاکستان نے ڈسٹرکٹ سانگھڑ میں جی ڈی اے ،ڈسٹرکٹ سکھر میں جی ڈی اے اور آزاد امید وار ،ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں جے یو آئی ،ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہ یار میں جی ڈی اے،ڈسٹرکٹ میر پور خاص میں جی ڈی اے اور آزاد،ڈسٹرکٹ جامشورو میں جامشورو اتحاد،ڈسٹرکٹ حیدرآبادمیں جی ڈی اے،ڈسٹرکٹ نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے اور عمر کوٹ میں بھی جی ڈی اے کی حمایت کا اعلا ن کیا ہے،حمایت یافتہ امیدواروں کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔

(جاری ہے)

این اے 215 سانگھڑ سے جی ڈی اے کے خدا بخش راجڑ ، این اے 217 سانگھڑ سے جی ڈی اے کی مائی خان وسان ، پی ایس44 سانگھڑ سے جی ڈی اے کے نیاز حسن مری، پی ایس 45 سانگھڑ سے جی ڈی اے کے محمد بخش خاصخیلی، پی ایس 46 سانگھڑ سے جی ڈی اے کے وریام خاصخیلی، این اے 207 سکھر سے جی ڈی اے کے مبین جتوئی، پی ایس 25 سکھر سے آزاد امیدوار میر مہر، پی ایس 21 گھوٹکی سے جمعیت علماء اسلام کے جام سیف اللہ دھاریجو، این اے 224 ٹنڈوالہیار سے جی ڈی اے کے محسن مگسی، پی ایس 7 ٹنڈوالہیار سے جی ڈی اے کے علی پل، این اے 218 میرپورخاص سے آزاد امیدوار علی نواز شاہ، این اے 219 میرپورخاص سے جی ڈی اے کے ارباب غلام رحیم، پی ایس 50 میرپورخاص سے جی ڈی اے کے ارباب عنایت، پی ایس 48 میرپورخاص سے آزاد امیدوار علی نواز شاہ، پی ایس 49 میرپورخاص سے آزاد امیدوار شجاع محمد شاہ، این اے 233 جامشورو سے جامشورو اتحاد کے جلال محمود شاہ، پی ایس 81 جامشورو سے جامشورو اتحاد کے ملک چنگیز خان، پی ایس 82 جامشورو سے جامشورو اتحاد کے سکندر شورو، پی ایس 63 حیدرآباد سے جی ڈی اے کے علی قاضی، این اے 211 نوشہروفیروز سے جی ڈی اے کے ظفر علی شاہ، این اے 212 نوشہروفیروز جی ڈی اے کے مرتضیٰ جتوئی، پی ایس 33 نوشہروفیروز سے مقصود علی خشک، پی ایس 34 نوشہروفیروز سے جی ڈی اے کے عبدالستار راجپر، پی ایس 35 نوشہروفیروز سے جی ڈی اے کے راضی علی خان جتوئی، پی ایس 36 نوشہروفیروز سے جی ڈی اے کے عارف خان جتوئی اور پی ایس 53 عمرکوٹ سے جی ڈی اے کے دوست محمد کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔