ووٹر پولنگ اسٹیشن میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا

ووٹر اوکاڑہ کے حلقے پی پی 184میں دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 25 جولائی 2018 12:40

ووٹر پولنگ اسٹیشن میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا
اوکاڑہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25جولائی 2018ء) ووٹر پولنگ اسٹیشن میں دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے اور پولنگ کا عمل پورے ملک میں جاری ہے۔بڑی تعداد میں لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھروں سے باہر نکلے ہیں۔تاہم اسی حوالے سے اوکاڑ ہ سے ایک افسوسناک خبر سامنے آئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اوکاڑہ میں پی پی 184 میں ایک ووٹر ووٹ دینے پہنچا۔

تاہم پولنگ اسٹیشن پہنچنے پر ووٹر کی طبعیت خراب ہوئی اور وہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا۔اس سے پہلے مٹھی سے بھی ایک خبر سامنے آئی تھی کہ ہ مٹھی کے حلقہ این اے 222 پولنگ اسٹیشن 367پر خاتون اسسٹنٹ پریذائیڈنگ آفیسر بیہوش ہو گئی۔ جب کہ پریذائیڈنگ آفسر کا کہنا ہے کہ خاتون گرنے میں تکیل کے باعث بیہوش ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ مختلف پولنگ اسٹیشن سے بھی خبریں موصول ہو رہی ہیں ن کے مطابق سیاسی پارٹیوں کے حامیوں کے بیچ لڑائی جگھڑے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

تاہم اس تمام صورتحال کے باوجود بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔جو کہ صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ بلاتعطل شام 6 بجے تک جاری رہے گی۔آج قومی اسمبلی کی 270 اور صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں کے لیے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔یاد رہے آج ملک بھر میں عام انتخابات کا انعقاد ہو رہا ہے۔ پانچ سال بعد عوامی فیصلے کا وقت آگیا،۔کون حکومت بنائے گا ، کون اپوزیشن میں جائے گا۔۔۔الیکشن 2018ء میں 10کروڑ 59لاکھ سے زائد ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے ۔ آج یعنی پولنگ کے روز موبائل فون پولنگ اسٹیشن کے اندر لے جانے پر پابندی ہے، صحافی بھی پولنگ اسٹیشن کے اندر موبائل فون نہیں لے جاسکتے ، ویڈیو کیمرے کے ذریعے پولنگ اسٹیشن کے اندر کی ویڈیو بناسکیں گے۔