این اے 130 ، چیف جسٹس نے وی آئی پی راستے سے لے جانے پر سٹاف کی سرزنش کردی

جولائی کو بروقت انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی ،چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی گفتگو

بدھ 25 جولائی 2018 13:42

این اے 130 ، چیف جسٹس نے وی آئی پی راستے سے لے جانے پر سٹاف کی سرزنش کردی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 جولائی2018ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے پولنگ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ 25 جولائی کو بروقت انتخابات کرانے کا وعدہ پورا کر دیا،ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عام انتخابات کے دن چیف جسٹس آف پاکستان نے این اے 130 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا ،چیف جسٹس نے پولنگ سٹیشن برکت مارکیٹ میں ووٹ کاسٹ کیا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے پولنگ سٹیشن پر پہنچے تو انہیں وی آئی پی راستے سے پولنگ سٹیشن کے اندر لے جایا گیا اس پر چیف جسٹس نے سٹاف کی سرزنش کردی۔ چیف جسٹس نے پولنگ انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا قوم اپنے نمائندے کا انتخاب کرے اور کامیاب کرائے، ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم رہے گی۔