ووٹ کے ذریعے عوام اپنے رہنماؤں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،

ووٹ کا درست استعمال ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی نوکنڈی میں ووٹ ڈالنے بعدکے بعد میڈیاسے گفتگو

بدھ 25 جولائی 2018 16:05

ووٹ کے ذریعے عوام اپنے رہنماؤں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں،
کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے ووٹ کے ذریعے عوام اپنے رہنماؤں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں، ووٹ ایک قومی امانت ہے جس کا درست استعمال ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آبائی علاقے نوکنڈی کے کلی کسٹم کی گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں واقع پولنگ اسٹیشن میں پی بی 34 اور این اے 268 کے لیے اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد مقامی صحافیوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا. قبل ازیں وہ خصوصی طیارے میں کوئٹہ سے دالبندین ائرپورٹ پہنچے جہاں سے بذریعہ سڑک نوکنڈی گئی. چیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دالبندین اور نوکنڈی آمد کے موقع پر علاقے اور اطراف میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی تھی. پولنگ اسٹیشن پر ووٹ ڈالنے کے بعد وہ لوگوں میں گھل مل گئے۔