Live Updates

نہ کوئی مقدمہ نہ سفری پابندی، شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بڑا ریلیف مل گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد تحریک انصاف کے ایم این اے کی درخواست نمٹادی گئی

Sajid Ali ساجد علی منگل 14 اکتوبر 2025 11:56

نہ کوئی مقدمہ نہ سفری پابندی، شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی ..
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زین قریشی کی ان پر درج مقدمات کی تفصیل کے حوالے سے دائر اپیل پر سماعت ہوئی جہاں عدالتی حکم پر پولیس اور ایف آئی اے نے رپورٹ جمع کروائی جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی ایم این اے زین قریشی کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے اور سفری پابندی کی فہرست میں بھی ان کا نام شامل نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ میں پولیس اور ایف آئی اے کی رپورٹ کے بعد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی کی درخواست نمٹا دی گئی۔

دوسری طرف پی ٹی آئی رہنما زین قریشی کہتے ہیں کہ ڈیڑھ سال سے شاہ محمودکی ضمانتیں لگی ہوئی ہیں، قانون کا تقاضا بھی یہ ہے کہ ان کیسز میں ضمانت ملنی چاہیئے اور میری بھی التجا ہے اس قسم کے ہتھکنڈوں سے گریز کریں کیوں کہ پہلے بھی ان کیسز میں بڑی تاخیر ہوچکی ہے، میں ان تمام لوگوں کی بات کر رہا ہوں جن کے ساتھ نا انصافی ہو رہی ہے وہ ان کیسز میں ڈیڑھ سال سے آرہے ہیں اب کیسز کو منطقی انجام کو پہنچنا چاہیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کی ہمشیرہ مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان نورا کشتی ہے ایک دوسرے پر برس رہے ہیں دوسری طرف صدر زرداری سے گلے بھی مل رہے ہیں، پیپلز پارٹی کی منافقت بہت پرانی ہے، وہ جاری رکھے ہوئے ہے جب کہ عمران خان خیبرپختونخواہ میں مختلف پالیسی چاہتے ہیں وہ امن و امان کی چاہتے ہیں، اب سہیل آفریدی کے سر پر بڑی ذمہ داری ہےاور اللہ انہیں کامیاب کرے۔                           
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات