فیصل آباد کا بڑا سیاسی مقابلہ

ابتدائی نتائج کے مطابق فیصل آباد کے تمام حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن پر برتری حاصل ہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 25 جولائی 2018 19:53

فیصل آباد کا بڑا سیاسی مقابلہ
فیصل آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 جولائی 2018ء) :فیصل آباد کا بڑا سیاسی مقابلہ جاری ہے۔ ابتدائی نتائج کے مطابق فیصل آباد کے تمام حلقوں میں پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن پر برتری حاصل ہے۔تفصیلات کے مطابق اس وقت ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے اور ووٹوں کی گنتی کا عمل شروع ہوچکا ہواہے۔اس موقع پر بڑے بڑے برج الٹنے کا امکان ہے۔

ابتدائی نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں۔پنجاب میں لاہورکے بعد فیصل آباد میں تگڑا سیاسی مقابلہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا تھا۔ دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے سامنے اپنے تگڑے امیدواروں کو اتارا ہوا ہے۔اہم مقابلہ این اے 106 میں متوقع ہے جہاں ن لیگ کے رانا ثنا اللہ کا مقابلہ حال ہی میں ن لیگ کو چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کرنے والے نثار جٹ سے ہو گا۔

(جاری ہے)

این اے 108 میں عابد شیر علی کا مقابلہ تحریک انصاف کے فرخ حبیب سے ہے۔این اے 102 سے طلال چوہدری کا مقابلہ تحریک انصاف کے نواب شیر وسیر سے ہے۔اب تک کے ابتدائی نتائج میں پاکستان تحریک انصاف کو مسلم لیگ ن پر واضح برتری حاصل ہے۔اس موقع پر خرم شہزاد ،حبیب فرخ،نثار جٹ آگے آگے نظر آ رہے ہیں۔اگر تحریک انصاف اسی طرح نتائج دکھاتی رہی تو پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کے گڑھ فیصل آباد سے مسلم لیگ ن کی پکڑ کمزور ہوجائے گی اور تحریک انصاف بڑا اپ سیٹ دے سکتی ہے