اوکاڑہ، این اے 142 اور پی پی 188 میں پولنگ کا عمل پر امن جاری رہا

بدھ 25 جولائی 2018 20:56

اوکاڑہ۔25جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جولائی2018ء) اوکاڑہ کے حلقہ این اے 142 اور پی پی 188 میں الیکشن 2018ء کیلئے پولنگ کا عمل پر امن طور پر جاری رہا تاہم چند پولنگ اسٹیشن پر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے مابین ہاتھا پائی دیکھنے میں آئی لیکن وہاں پر پولنگ جاری رہی اور بڑی تعداد میں ووٹرز اپنے ووٹ کا حق استعمال کرنے کیلئے پولنگ اسٹیشن پہنچے ،دن دو بجے تک اوکاڑہ شہر کا ٹرن آئوٹ 40 فی صد سے اوپر رہا تاہم شام ہوتے ہی موسم ٹھنڈا ہونے کی وجہ سے لوگ دوبارہ گھروں سے نکل آئے اور پولنگ اسٹیشن پہنچ کر اپنا ووٹ ڈالا ۔