ملتان :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میدان مار لیا

شاہ محمود قریشی نے مجموعی طور پر 93,497 ووٹ،ن لیگ کے رہنماعامر سعید انصاری 73,529 ووٹ لئے

بدھ 25 جولائی 2018 22:45

ملتان :تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میدان مار لیا
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2018ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے میدان مار لیا ۔غیرحتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 156 سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماشاہ محمود قریشی نے مسلم لیگ (ن)کے رہنماسعید انصاری کو شکست دیدی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے مجموعی طور پر 93,497 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی جبکہ ن لیگ کے رہنماعامر سعید انصاری 73,529 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔یاد رہے کہ یہ تمام نتائج غیر حتمی و غیر سرکاری ہے اور حتمی و سرکاری نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے کیا جائے گا۔