این اے 46 کرم 2 سے پیپلز پارٹی کے ساجد حسین طوری 21 ہزار 461 ووٹ حاصل کر کے کامیاب، غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج

جمعرات 26 جولائی 2018 08:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2018ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 46 کرم II سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ساجد حسین طوری 21 ہزار 461 ووٹ حاصل کر کے کامیاب قرار پائے۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید اقبال میاں 16 ہزار 934 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر جبکہ آزاد امیدوار سید ارشاد حسین 16 ہزار 933 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔ حلقہ میں پولنگ سٹیشنوں کی کل تعداد 115 ہے ۔ رجسٹرڈ ووٹرز کی کل تعداد 172497 جبکہ 74472 ووٹ کاسٹ ہوئے۔