حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کو ناکوں چنے چبوا دیئے ‘

پی ٹی آئی کے امیدوار کو اتنے ہزار ووٹوں سے شکست دیدی حمزہ شہباز شریف ایک لاکھ 46949 ووٹ لے کر کامیاب ‘ نعمان قیصر 80981 ووٹ حاصل کر سکے

جمعرات 26 جولائی 2018 12:38

حمزہ شہباز نے تحریک انصاف کو ناکوں چنے چبوا دیئے ‘
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق ممبر قومی اسمبلی نے اپنی سیٹ کا دفاع کرتے ہوئے تحریک انصاف کے امیدوار کو عبرتناک شکست دیدی ہے۔

(جاری ہے)

غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 124 لاہور سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز ایک لاکھ 46ہزار 949ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جب کہ تحریک انصاف کے نعمان قیصر 80ہزار 981ووٹ حاصل کرسکے۔

حلقہ این اے 124 میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حمزہ شہباز شریف ، تحریک انصاف کے نعمان قیصر اور پیپلز پارٹی کے چوہدری ظہیر احمد خان سمیت دیگر امیدوار میدان میں تھے ،یہ پرانا حلقہ این اے 119 ہے جہاں سے میاں نواز شریف اور شہباز شریف نشست جیتتے رہے ہیں جبکہ حمزہ شہباز نے سال 2008ئ اور 2013ء کے عام انتخابات میں بھی اسی حلقہ سے حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی۔